وقت کا تقاضا ہے کہ اپنی ثقافت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں ‘اداکارہ نر ما

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) اداکارہ نر مانے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنی ثقافت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں اور اگر ہم ایسا نہیں کرینگے تو اسی طرح اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں گے ‘کسی بھی اداکاریا اداکارہ پر پنجابی‘ اردو یا پشتو فلموں کی چھاپ نہیں لگانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نر ما نے کہا کہ ہم بلوچی ‘ پنجابی‘ سندھی اور پٹھان بعد میں پہلے پاکستانی ہیں اس لئے ہمیں ہر شعبے میں پاکستانیت کا ثبوت دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا کہ ہماری انڈسٹری میں بڑی جان ہے اور رواں سال اس کے لئے کامیابی کا سال ثابت ہوگا ۔انہوں نے تجویز دی پنجابی ‘اردو او رپشتو فلموں کو ملک بھر کے سینمائوں میں ریلیز کیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :