اسٹیج ڈراموں کو اپنی اصل ڈگر پر واپس لانے کیلئے رائٹروں کا پینل تشکیل دیا جانا چاہیے‘ہما علی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ادکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے سے اسٹیج ڈرامہ زبوں حالی کا شکار ہے ‘اسٹیج ڈراموں کو اپنی اصل ڈگر پر واپس لانے کیلئے رائٹروں کا پینل تشکیل دیا جانا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرامہ مانیٹرنگ کرنے والے سنجیدہ لوگوں کی تعیناتی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اداکار یا اداکارہ پر پابندی لگانے سے ڈرامے میں بہتری نہیں آتی بلکہ اس کی اصلاح کرنے سے اس میں بہتری آ سکتی ہے ۔ ڈرامہ بھی فنون لطیفہ کی ایک قسم ہے اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اور جب تک حکومتی سرپرستی نہیں ہو گی اس میں بہتری کی گنجائش نہیں ۔