حقیقی اسٹیج ڈرامے میں رقص کی ہرگز ضرورت نہیں ‘ قیصر جاوید

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)اسٹیج ڈرامہ ڈائر یکٹر قیصر جاوید نے کہا ہے کہ حقیقی اسٹیج ڈرامے میں رقص کی ہرگز ضرورت نہیں ‘ پہلے دور میں اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آنے والوں کی طرف سے کبھی ہلڑ بازی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے نہیں آتے تھے لیکن آج رقص کی وجہ سے اسٹیج میدان جنگ بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصر جاوید نے کہا کہ آج اسٹیج اداکارائیں حقیقی فن کی بجائے اپنے رقص کے ذریعے کامیابیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اسکے لئے وہ تمام حدیں بھی پھلانگ جاتی ہیں جو میرے خیال میں کسی طرح بھی درست نہیں ۔

اصل اسٹیج کو واپس لانے کے لئے ڈانس پر پابندی ہونی چاہیے ۔ اگر ڈانس اتنا ہی ضروری ہے اور لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے اسٹیج ڈرامے سے مکمل علیحدہ کر کے پیش کیا جائے۔