آئندہ بھی کوشش کروں گی اپنے پرستاروں کی توقعات پر پوراا تروں‘ادکارہ بندیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)اداکار ہ بندیا نے کہا ہے کہ اداکار کسی ایک زبان کا محتاج نہیں ہوتا وہ ہر زبان میں اپنی اداکاری کے ذریعے اپنے احساسات اور جذبات کی عکاسی خوبصورت انداز میں کر سکتا ہے جس کی بڑی مثال نامور کامیڈین چارلی چپلن کی ہے جو بغیر بولے لوگوں کو ہنساتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کی فلم میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا اداکاری کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل اور اسٹیج ڈارموں میں جو اداکاری کی ہے وہ شائقین کو پسند آئی ہے اور میں آئندہ بھی کوشش کروں گی کہ میں اپنے پرستاروں کی توقعات پر پوراا تروں۔