مسکراتے چہرے دیکھنے سے جو خوشی ہوتی ہے بیان سے باہر ہے‘ ابرار الحق

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میرا گانے کا مقصد اداس چہروں پر مسکراہٹ لانا ہوتی ہے اور اسی لئے میں اس طرز کے گانے گاتا ہوں جو لوگوں کے دلوں پر اثر کرے اور مسکراتے ہوئے چہرے دیکھنے سے جو خوشی مجھے ہوتی ہے اس کا احساس بھی بیان سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدا تعالی نے مجھے جو صلاحتیں دی ہیں وہ میں نے عوامی خدمات کیلئے وقف کر رکھی ہیں اور اس کے عوض پرستاروں سے جو محبتیں ملی ہیں وہ میرے لئے سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور انہی پرستاروں اور دیگر دکھی انسانیت کا درد محسوس کرنیوالوں کی وجہ سے میں ایک ارب روپے کا ہسپتال بنانے میں کامیاب ہوا ہوں جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔