زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے‘میگھا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) پرفارمر نگارمیگھا نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں ‘میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔