مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لئے اقدامات کررہے ہیں‘ سہیل امان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران مادر وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں

ْوزیر دفاع خرم دستگیر کی الوداعی ملاقات کرنے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لئے اقدامات کررہے ہیں‘ سہیل امان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران مادر وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر دفاع خرم دستگیر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے ایئر چیف کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سہیل امان نے طویل کیریئر کے دوران مادر وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لیء اقدامات کررہے ہیں۔ خرم دستگیر نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سہیل امان کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :