شیخ رشید نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے آفر ملنے کے باوجود پروگرام نہ کرنے کی وجہ بتا ..
تازہ ترین : 1

شیخ رشید نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے آفر ملنے کے باوجود پروگرام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

شیخ رشید نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے آفر ملنے کے باوجود پروگرام نہ کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے آفر ملنے کے باوجود پروگرام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹی وی پر پروگرام کرنے کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی آفر ہوئی۔لیکن میں نے وہ آفر ٹھکرا دی کیونکہ ٹی وی چینل والوں نے شرط رکھی تھی کہ اگر میں ان کے ٹی وی چینل پر پروگرام کروں گا تو پھر اور کسی ٹی وی چینل پر نہیں جاؤں گا۔

اور میں باقی صحافیوں کا روز گار ختم نہیں کرنا چاہتاتھا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جن اینکرزحضرات کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ان کو چاہئیے کہ وہ تمام باتیں میڈیا کے سامنے لائیں۔شیخ رشید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں:
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:09

اس خبر پر آپ کی رائے‎