ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی سے محکمہ تعلیم ہٹیاں بالا کے آفیسران کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی نے ٹھیکہ سسٹم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ لی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی سے محکمہ تعلیم ہٹیاں بالا کے آفیسران نے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی نے ٹھیکہ سسٹم کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ لی اورٹھیکہ پرتعینات استاتذہ کی تفصیلی فہرست طلب کی اس دوران محکمہ تعلیم ہٹیاں بالا کے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لیئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا محکمہ تعلیم سے ٹھیکہ سسٹم کو ختم کرنے کے لیئے فہرست طلب کررکھی ہیں جوکہ اعلی حکام کو ارسال کردی جائیں گی اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں/مردانہ اور اے ای اوز صاحبان کی معاونت سے محکمہ تعلیم میں اصلاحات لانے کی کوشش کریں گے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :