سینٹ انتخاب کو پاکستانی قوم نے دیکھ لیا ‘پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں سینٹ ممبران نے بڑوں کے اشاروں پر بولیاں لگا کر کروڑوں میں خرید فروخت کی ‘اپنے ضمیر کا بھرپور سودہ کیا جس کو تاریخ کبھی نہیں بھول پائے گی

چیئرمین علما و مشائخ کونسل مولانا عبیداللہ فاروقی کا سینٹ الیکشن بارے اظہار خیال

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) چیئرمین علما و مشائخ کونسل مولانا عبیداللہ فاروقی نے سینٹ الیکشن بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخاب کو پاکستانی قوم نے دیکھ لیا ‘پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں سینٹ ممبران نے بڑوں کے اشاروں پر بولیاں لگا کر کروڑوں میں خرید فروخت کی ‘اپنے ضمیر کا بھرپور سودہ کیا جس کو تاریخ کبھی نہیں بھول پائے گی ،سینٹ میں واضع اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کو دندلی کے ذریعے نکال دیا گیا اور مسٹر سنجرانی کو بل سے نکال کر ایک ایسے منصب پر بٹھا دیا گیا جس کے وہ اہل نہیں تھے ،آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ یہ تاریک کا بد ترین انتخاب ہے اس میں جس کا بھی رول ہے وہ نہایت ہی افسوس کرے گا بلکہ شرمناک ہوگا جیت نہ پیپلز پارٹی کی ہے نہ تحریک انصاف کی جیت صرف پیسے کی ہوئی اب یہ دونوں پارٹیاں مسٹر سنجرانی سے کیا توقع رکھتی ہیں ان کے اپنے اپنے مقاصد کو یہ کس طرح پروان چڑھائے گا اور وقت آنے والا ہے کہ یہ ایک دوسرے کے دست گریباں ہونگے اور مسلم لیگ ن اس وقت دنیا کے سامنے سرخروں ہو گی مسلم لیگ نے ٹھپہ کی سیاست کو مسترد کردیا اور اپنے اصول پر قائم رہے اوراپنے سنتالیس ممبران کو عزت کے ساتھ بچائے رکھا یہ مسلم لیگ ن کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :