گڈگورننس کی انوکھی مثال ،ایڈھاک لیکچررز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہو سکی

بار بار اعتراضات باعث ایڈھاک لیکچررز کو تنخواہیں نہ مل سکیں، گھروں میں فاقے‘ طلباء کی تعلیم متاثر ہونے کا خطرہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) گڈگورننس کی انوکھی مثال ،ایڈھاک لیکچررز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہو سکی۔ بار بار اعتراضات کے باعث ایڈھاک لیکچررز کو تنخواہیں نہ مل سکیں، گھروں میں فاقے۔ طلباء کی تعلیم متاثر ہونے کا خطرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے چار ماہ سے ایڈھاک لیکچررز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق بار بار اعتراضات لگائے جاتے ہیں ، چار ماہ سے ایڈھاک لیکچررز کو تعلیمی ادروں میں پہچنے کیلئے کرایہ وغیرہ ادا کرنا پڑات ہے ۔ اگر تنخواہیں نہ ملیں تو تعلیمی اداروں میں نہیں پہنچ سکیں گے اور طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کا خطرہ ہے

متعلقہ عنوان :