دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ جس میں اقوام عالم کی فلاح وبہبود اور ہدایت موجود ہے ‘شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ جس میں اقوام عالم کی فلاح وبہبود اور ہدایت موجود ہے ۔شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ، اسلام کا آفاقی نظام اگر پوری دنیا میںنافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ،دین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں ،اولیا ء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات شریعت اور طریقت کا درس دیتی ہے آج بھی بزرگان دین کے مزاروں پررشد وہدایت کا ہی فیض جاری ہے ، حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدین ؒ کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت میں گزری۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ غوث زماںحضرت الحاج خواجہ پیر سائیںمحمد رُکن الدینؒ نے 45 سال قبل میرپور میں مرکزی ادارہ ہذا کی بنیاد رکھی تھی،آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اسلام کا بہت بڑا مرکز بن چکا ہے، اورہزاروں طلباء وطالبات دینی تعلیم حاصل کر نے کے بعد دُنیا بھر میں اسلام کی اشاعت اور خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا حضرت خواجہ سائیں محمد رُکن الدینؒ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک 13اپریل سے منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے علماء کرام خصوصی شرکت کریں گئے ۔خواجہ پیر محمد سائیں رُکن الدین ؒنے ساری زندگی دین و انسانیت کی خدمت میں گزاری اور ہمیں بھی اسی کادرس دیا۔آج وہ دُنیا سے پردہ فرما گئے ہیں لیکن اُنکا فیض جاری و ساری ہے ۔

متعلقہ عنوان :