وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچرپروگرام ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم ویلی میں دس کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کے 445منصوبہ جات پر کام جاری

6کروڑ 16لاکھ روپے کی رقم واگزار ہوچکی ہے اور 58منصوبہ جات مکمل ہوگئے

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچرپروگرام ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم ویلی میں دس کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کے 445منصوبہ جات پر کام جاری ہے ابھی تک 6کروڑ 16لاکھ روپے کی رقم واگزار ہوچکی ہے اور 58منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردارنصرت عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر بابرمنہاس نے ضلع جہلم ویلی کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبہ جات کے موقع پر جاکر معائنے کیئے اور اس موقع پر سٹاف کے کام کو مزید تیز رفتار کرنے کی ہدایات جاری کی یونین کونسل لانگلہ میں نئی لنک روڈ اور پی سی سی روڈ کا معائنہ بھی کیا اور شفافیت سے کام مکمل کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل لانگلہ مشتاق عباسی کو مبلغ پانچ ہزار روپے انعام دیا بعدازاں انہوں نے ہٹیاں بالا میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر میں سولر لائٹس کی تنصیب کا سروے بھی کیا اورمیونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر کو سائیٹ پلان مرتب کرنے اور این او سی کے اجراء کے لیئے ہدایات جاری کی اس موقع پر ملازمین ومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردارنصرت عزیز نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق 100فیصد گراونڈ پر کوالٹی کام ہورہا ہے اوردوردراز اور دیہی عوام کو بنیادی سہولیات میسرآرہی ہیں اانہوں نے کہا کہ جہلم ویلی میں ترقیاتی کام کے اہداف 15مئی تک حاصل کرلیں گے ڈپٹی ڈائریکٹر بابرمنہاس نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق تمام ضلعی ہیڈکواٹر میں سولر لائٹس نصب کی جارہی ہیں اور چارکروڑ روپے مالیت کی اس منصوبہ کے تحت ہٹیاں بالا میں 28لائٹس نصب کی جارہی ہیں اس شہر کی خوبصورتی کو مزیدبہتر بنانے کے لیئے اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمدنزیر نے محکمانہ تفصیلی بریفنگ دی اورمانیٹرنگ ٹیم کو منصوبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردارنصرت عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر بابرمنہاس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمدنزیر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور ستائش کی۔

متعلقہ عنوان :