عوامی خدمت مشن ‘حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ پیر قلندر نقوی

بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے باعث گراس روٹ لیول پر نہ تو سیاسی تربیت ہو سکی اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں‘اگر عوام نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بہترین نمائندے منتخب کئے تو ان کے مسائل حل ہو نگے ورنہ وہی ماضی والاحال ہو گا‘گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) حلقہ کوٹلہ کی سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید قلندر حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد عوام کیلئے ہے۔عوام کی خدمت کا مشن لے کرنکلے ہیں۔اس مشن سے کسی صور ت غافل نہیں رہ سکتے۔ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا۔حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائے ۔آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا۔

اگر عوام نے اعتماد کیا تو پہلے سے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھائینگے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے باعث گراس روٹ لیول پر نہ تو سیاسی تربیت ہو سکی اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ عوام کے مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتے ہی چلے گئے۔

(جاری ہے)

آنے والے بلدیاتی الیکشن عوام کے پاس اپنی قسمت سنوارنے کا ایک سنہری موقع ہے۔

اگر عوام نے ان انتخابات میں بہترین نمائندے منتخب کئے تو ان کے مسائل حل ہونگے ورنہ عوام مسائل کے بھنور میں پھنستے چلے جائینگے۔ گزشتہ روز مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جنگلات اور معدنی خزانوں سے مالا مال حلقہ کوٹلہ اور لچھراٹ کے عوام آج بھی دیگر حلقوں کی نسبت زیادہ مسائل کا شکار ہیں۔ کئی علاقوں میں سکولوں کی عمارات نہیں۔

صحت کی سہولیات کو عوام ترستے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقامی سطح کے تمام مسائل و معاملات کا حل بلدیاتی الیکشن میں بہترین نمائندگا ن کے انتخاب میں مضمر ہے۔ ہم نے بھی خود کوبروقت عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کی صورت میں پہلے سے بھی بڑھ کرعوام کے حقوق کی جدوجہد کرینگے۔ انشاء اللہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔