آزادکشمیر میں گورننس نہیں راج قائم ہے‘ امتیاز اعوان

سینیٹ میں کرپٹ ٹولہ منہ منگلار ہوا ‘ بہت جلد پاکستان و آزادکشمیر میں ہماری حکومت ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا نظام ختم ہونیوالا ہے کرپٹ وزیراعظم کٹہرے میں ہے ۔ اس کے حواری بھی بہت جلد کٹہرے میں آئینگے ۔ سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکمت عملی کامیاب رہی اور پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی ملی ۔

کرپٹ وزیراعظم کو بچانے والے منہ منگلار ہی رہ گئے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ پاکستان میں آمدہ انتخابات کپتان کی قیادت میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔ بہت جلد آزادکشمیر میں بھی بیرسٹرسلطان کی قیادت میں انصاف کی حکومت قائم ہو گی ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز اعوان نے کہاکہ آزادکشمیر میں میرٹ کے نام پر اپنوں کو نوازا جارہا ہے۔ گڈ گورننس کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔ یہاں پر گورننس نہیں راج قائم ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان قائدین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرپشن پر نکالے جانیوالے کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ہم عدلیہ کے فیصلوں کامکمل احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :