معاشرے میں عدل وانصاف کیلئے کاوشیںکرنا ہونگی‘شبیر بخاری

جھوٹ ‘فریب ‘مفاد پرستی کی سیاست او راب جوتا کلچر نے مزید خرابیاں پید کردی ہیں

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہاہے کہ جھوٹ ‘فریب ‘مکاری ‘مفاد پرستی کی سیاست نے ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے۔ اب جوتا کلچر نے مزید خرابیاں پیدا کردی ہیں۔ سیاستدانوں نے مفاد پر ستی کی خاطر جمہوری اخلاقی رویوں کو ہی ختم کردیا ہے ۔ معاشرے میں جب تک عدل وانصاف نہیں ہو گا تو اس وقت تک بے یقینی کی صورتحال قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی ‘مذہبی جماعتوں کو ایک صالح معاشرے کے قیام کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔ گزشتہ روز صحافیوں کی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شبیر بخاری نے مزید کہاکہ معاشرے سے بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کیلئے عدل وانصاف کی فراہمی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج جو کچھ سیاسی جلسوں اور پارلیمنٹ میں ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار سیاستدان خود ہیں۔ یہ جو جوتا کلچر چل پڑا ہے بس اس کی کمی رہ گئی تھی اس طرح کی غیر اخلاقی حرکات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔