چیف جسٹس ہائیکورٹ ایم تبسم آفتاب علوی کا سابق چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے معروف قانون دان و سابق چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مرحوم کی وفات کے سوگ میں عدالت العالیہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ نیز سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ (مرحوم) کی وفات کے سوگ میں عدالت العالیہ سرکٹ راولاکوٹ و جملہ عدالت ہا ماتحت پونچھ ڈویژن 14مارچ 2018ایک یوم کے لیے بند رکھے جانے کی منظوری بھی دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :