متاثرین منگلا ڈیم کا ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ‘ حکومت صرف طفل تسلیاں نہ دے ‘ چوہدری اشرف

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کا ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ۔ حکومت صرف طفل تسلیاں نہ دے ۔ میرپورکے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت اپنے اباو اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا قیمتی املاک ۔اپنا کلچر ثقافت سب کچھ ڈیم میں ڈبو دیا،ڈیم ریزنگ کے وقت پھر اہل میرپور نے قربانی دیتے ہوئے ہجرت کی۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جو میرپور کے لوگوں نے اپنے گھر بار کی قربانی دے کر قائم کی ہے۔ میرپور کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔ قربانی دینا آسان نہیں ہوتا۔ آزاد کشمیر حکومت اہل میرپور کی قربانیوں کا ادراک کرتے ہوئے ان کی حقوق کا خیال رکھے۔ ورنہ میرپور کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا ہمارے اباو اجداد نے اس شہر کی آبیاری اپنے خون پسینے سے کی ہے۔ ہم کسی صورت میں بھی اہل میرپور کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ لوگوں کے مسائل حل کروانا ہی ہمارا مقصدہے۔

متعلقہ عنوان :