سابق صدرآزادکشمیرغازی ملت سید علی احمدشاہ کی 28ویں برسی 21 مارچ کوسرکاری سطح پرمنائی جائے گی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) سابق صدرآزادکشمیرممتاز کشمیری راہنما غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمدشاہ کی اٹھائیسویں برسی 21 مارچ کوسرکاری سطح پرمنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

برسی کے سلسلہ میں کیپٹن جنرل سید علی احمدشاہ کے مزار پرچادر چڑھائی جائے گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرانصریعقوب کی زیرصدارت برسی کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں برسی کے جملہ انتظامات کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف، برقیات، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر محکمہ جات کی بھی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔