ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کومزید شفاف بنانے کیلئے ٹریفک سگنلزاور قواعد کیلئے تحریری ٹیسٹ کاآغاز کر دیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ایس ایس پی میرپورکی ہدایت پرڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کومزید شفاف بنانے کے لیے ٹریفک سگنلزاور قواعد کے لیے تحریری ٹیسٹ کاآغاز کیاگیاہے اس طریقہ کارکے ذریعے امیدواران کوMCQs دیئے جاتے ہیں ۔ امیدوارسوال کے مطابق درست جواب پرنشان لگاتے ہیں ان پڑھ امیدواران کے لیے ٹیسٹ پرتعینات عملہ سوال پڑھ کرسناتاہے اور امیدواروں کے بتائے گئے درست جواب کی نشان دہی کرتاہے۔

ٹیسٹ میں پاس ہونے والے افراد کاعملی ٹیسٹ لیاجاتاہے جس میں امیدواروں کے ڈرائیونگ سکل کوپرکھاجاتاہے۔ ہردومرحلوں میں کامیاب امیدواروں کوایس ایس پی آفس سے کمپیوٹرائزڈرائیونگ لائسنس اجرائیگی کے لیے ڈیٹاجمع کروانا پڑتاہے اور ایک ہفتے کے بعد کامیاب افراد کوکمپیوٹرائزلائسنس جاری کردیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

اس سارے عمل میں شفافیت کوملحو ظ خاطررکھا جارہاہے۔

تحریری ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوارو ں کواپنے ٹیسٹ کی مارکنگ پراگرشک ہوتووہ موقع پراپناپیپرچیک کرواسکتے ہیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں بھی ساراعمل امیدواران کے سامنے ہوتاہے اس کوغلطی کی نشاندھی کروائی جاتی ہے ۔ میرپورمیں اس طرح کے طریقہ کار کے بعد جعلی لائسنسز کے اجراء کامکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ ایس ایس پی میرپورنے ڈرائیونگ لائسنس کومیرٹ پرجاری کرنے کے سلسلہ میں سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں اور اس سلسلہ میں امتحانی عملہ کسی قسم کی کوئی غفلت یالاپروائی کامرتکب نہیں ہورہا۔

متعلقہ عنوان :