ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل فاروق اکرم نے ضلع میرپورمیںہوٹلز /شادی ہالز کے اوقات کارکی پابندی نہ کرنے کانوٹس لے لیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان نے ضلع میرپورمیںہوٹلز /شادی ہالز کے اوقات کارکی پابندی نہ کرنے کانوٹس لیتے ہوئے سٹی، ہیڈکوارٹر اور ڈڈیال پولیس کوہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلز /شادی ہالز میں تقریبات کے دوران اوقات کارپرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایاکہ شادی ہالز کے لیے دن کے اوقات کارایک بجے سے شام 4 بجے تک اور رات کے اوقات کار شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیں۔

اکثراوقات شکایات وصول ہوئی ہیں کہ ہوٹلز /شادی ہالزمیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کی پابندی نہیں کی جارہی ۔ عوامی شکایات کے ازالہ اور ہوٹلواورشادی ہال پرتقریبات کے اوقات کارکی پابندی کے سلسلہ میں ضلع بھرمیں تقریبات کومانیٹرکیاجارہاہے جہاں جہاں خلاف ورزیاں کی گئیںان کے خلاف انتظامیہ قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کوجرمانے اور سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔