Live Updates

ملک میں تبدیلی پرچی سے آنی چا ہئے ریٹرننگ افسران کو خرید کر نہیں ،ْ وکیل عمران خان

بدھ 14 مارچ 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی پرچی سے آنی چا ہئے ریٹرننگ افسران کو خرید کر نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ جس طرح سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور ضمیر خریدے گئے اس ضمیر فروشی کا آغاز گاڈ فادر اور اس کے خاندان نے کیا ، چھانگا مانگا میں ضمیر کس طرح خریدے گئے ، ضمیر فروشی کا آغاز 80کی دہائی میں نااہل وزیر اعظم نے شروع کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی پرچی سے آنی چا ہئے ریٹرننگ افسران کو خرید کر نہیں آنی چاہیئے، جن عناصر نے منڈیا ں لگائیں ان کا چہرہ بے نقاب ہونا چاہیئے ، ، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی بھر پور مدد کر ے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :