سینیٹ انتخابات میں فاٹا کے لئے بھی اسلا م آبا د والا طریقہ اپنایا جائے ،ْ شہاب الدین خان

بدھ 14 مارچ 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں فاٹا کے لئے بھی اسلا م آبا د والا طریقہ اپنایا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب الدین نے کہا کہ میں نے 2015میں بھی سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ کیا تھا اور ابھی بھی کیا ہے ، فاٹا کے لئے 6ارکان کا ٹولہ 4سینیٹر منتخب کرتا ہے ، پوری دنیا میں یہ طریقہ کار نہیں کہ الیکٹورل صرف 11بندوں کا ہو، انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے فاٹا کے لئے بھی اسلا م آبا د والا طریقہ اپنایا جائے تاکہ پوری اسمبلی فاٹا کے سینیٹر منتخب کرنے کے لئے ووٹ ڈالے ،ہم نے کرپشن کا راستہ روکنا ہے