ایشیائی ترقیاتی بنک خیبر پختونخواہ میں صوبائی شاہرات کی بہتری کے منصوبے کے لئے 14 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

بدھ 14 مارچ 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ایشیائی ترقیاتی بنک خیبر پختونخواہ میں صوبائی شاہرات کی بہتری کے منصوبے کے لئے 14 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا۔ 140 ملین ڈالر کے لون ایگریمنٹ پر اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) سید غضنفر عباس جیلانی اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر شیائوہونگ یانگ نے دسختط کئے۔

پراجیکٹ ایگریمنٹ پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا اور مینجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے دستخط کئے۔ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اس معاہدے کے تحت صوبائی ہائی وے نیٹ ورک کے ایک حصے بحال و اپ گریڈ کرے گی جس سے مینٹیننس کے مجموعی لاگت میں نمایاں کمی آگے گی جبکہ اس کے نتیجے میں ان شاہرات کی استعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری میں بھی بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید غضنفر عباس جیلانی نے اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان انفراسٹرکچر اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے علاقائی رابطہ کاری کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی شاہرات کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی راہداری اور وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون راہداری کے ذریعے اقتصادی نقل و حمل کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :