شیخ صلاح الدین کا متحدہ کے ایم این ایز کو ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملے پر ایوان سے واک آئوٹ

بدھ 14 مارچ 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے متحدہ کے ایم این ایز کو ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ایف آئی اے نے ہمارے آٹھ سے دس ایم این ایز کو بلایا اور کہا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ ہمارا تعلق مڈل کلاس سے ہے اور سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔ ہمیں بدنام اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے، اس لئے اس معاملے پر ہم احتجاجاً واک آئوٹ کرتے ہیں۔