Live Updates

الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیت کردکھائے گی،عمران خان

نوازشریف یا آصف زرداری سےذاتی جنگ نہیں ،دونوں نے 9سالوں میں ہرپاکستانی کوایک لاکھ 30ہزار کامقروض بنا دیا،نوازشریف”کیوں نکالا“ہوگیا،اب جونیئرڈان شہبازشریف کی باری ہے۔پنڈدادن خان میں کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 16:37

الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیت کردکھائے گی،عمران خان
جہلم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیت کردکھائے گی،نوازشریف یا آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں ،دونوں نے 9سالوں میں ہرپاکستانی کوایک لاکھ 30ہزار کامقروض بنا دیا،نوازشریف”کیوں نکالا“ ہوگیا ،اب جونیئرڈان کی باری ہے۔انہوں نے آج پنڈدادن خان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نوجوان زیادہ ہیں لیکن اب بوڑھے بھی آرہے ہیں۔

میانوالی سے اوپرجہلم تک اس علاقے کوجانتا ہوں۔دنیا اوپر چلے گئی لیکن یہ علاقہ پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں کیلئے اس ملک میں وہ تعلیم نہیں ہے کہ یہ بھی ڈاکٹر اور انجینئربنے۔دینی مدرسوں اور سرکاری سکولوں میں جوبچے پڑھتے ہیں ان کابھی حق ہے کہ یہ ڈاکٹر یا انجینئر بنیں۔

(جاری ہے)

کیا دیہاتوں میں پڑھنے والے بچے بڑے عہدوں پرجاسکتے ہیں؟ان کا بھی حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ 9سال قبل ہرپاکستانی کے اوپر 35ہزار قرض تھا لیکن 9سال میں 5سال آصف زرداری کے اور 4سال نوازشریف کے شامل ہیں آج ہرپاکستانی پرایک لاکھ 30ہزار قرض ہے۔ملک کوقرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔جب پاکستان کاپیسا چوری ہوکرباہرجاتا ہے توقرضے لینا پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینے کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس دینا پڑتا ہے۔

دنیا میں پٹرول کی قیمت کم جب پاکستان میں اوپر جارہی ہے۔ڈیزل کی قیمت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہویہ رہا ہے کہ چوری کوئی اور کرتا ہے جب قیمت عوام کوادا کرنا پڑتی ہے۔دیہات میں 70فیصد پاکستانی رہتے ہیں۔دیہاتوں میں پینے کاصاف پانی میسرنہیں ہے۔جوپیسا صاف پانی ،ہسپتالوں اور تعلیم ہرخرچ ہونا ہے وہ توباہر چلے جاتا ہے۔میری نوازشریف یا آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں ۔

دونوں پیسا چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔میری جنگ ان ڈاکوؤں سے ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوکیوں نکالا یہ ہوگیا ہے۔اب چھوٹے میاں صاحب باری لینے آئے ہیں۔نوازشریف کے بعد شہباز شریف اب تمہاری باری ہے۔آپ حبیب جالب کے شعر پڑھ کے انقلاب کی باتیں کریں گے جبکہ خود ملک لوٹ لیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک آگے بڑھے اور ترقی کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات