سعودی عرب ،دمام میں وزرات بلدیات کی تفتیشی کارروائی ، 2 پیٹرول اسٹیشن بند

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 16:35

سعودی عرب ،دمام میں وزرات بلدیات کی تفتیشی کارروائی ، 2 پیٹرول اسٹیشن ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء)سعودی وزارت بلدیات کی تفتیشی ٹیم نے دمام ریجن میں خلا ف ورزی پر 2 پیٹرول اسٹیشنوں کو بند کر دیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے مملکت میں تمام پیٹرول اسٹیشنوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اسٹیشنوں کو معیاری انداز میں مرتب کریں ۔ اس ضمن میں وزارت نے اسٹیشنوں کے مالکان کو مہلت بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران جن مالکان نے اپنے اسٹیشنوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق بنا لیا انہیں لائسنس جاری کر دیا گیا جبکہ وہ مالکان جنہو ںنے مقررہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود اپنے اسٹیشنوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں بنایا ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ وزارت بلدیات کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اسٹیشنوں میں ترمیم کے علاوہ نے وہاں کام کرنے والوں کے لئے مخصوص یونیفارم بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ بلدیات کی تفتیشی ٹیموں نے اس ضمن میں اعلان کیاتھا کہ خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کے پیٹرول اسٹیشن بند کر دیئے جائیں گے جبکہ انکے مالکان پر جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔