پنجاب پولیس کے ممکنہ 4 نئے یونیفارم سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 16:35

پنجاب پولیس کے ممکنہ 4 نئے یونیفارم سامنے آ گئے
لاہور (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء)پنجاب پولیس کے ممکنہ 4 نئے یونیفارم سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی وردی میں گزشتہ سال تبدیلی لائی گئی تھی ۔اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو خاکی رنگ کی وردی دی گئی تھی۔لیکن اب ایک بار پھر پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ممکنہ 4یونیفارم کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کالے رنگ کی وردی میں اچھی لگتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کالے رنگ کی وردی کو رعب دار قرار دے دیا۔صارفین کے خیال میں کالے رنگ کی وردری میں پولیس اہلکاروں کا شہریوں پر زیادہ رعب ہوتا ہے۔