ُٰٓٓٓٓ ایپکاقیادت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ مذاکرات کامیاب

20 مارچ کو 7 کلب روڈ وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہرہونے والا دھرنا موخر کرنے کا اعلان

بدھ 14 مارچ 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ ایپکا کے تحفظات پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا جس میں سیکرٹری خزانہ، زکوة و عشر، ریگولیشنS&GAD، بینوولنٹ فنڈS&GADاورایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن S&GAD نے شرکت کی۔ایپکا کا وفد زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب، لالہ محمد اسلم صدر لاہور ڈویژن، ذوالفقار بھٹی، بشیر احمد سیال، مہر منیر، یونس بھٹی، فاروق بٹ و نواز سیال شریک ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دھانی کروائی کہ کیبنٹ کمیٹی کا آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرتے ہوئے محکمہ زکوة ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے گا۔ جبکہ دیگر مطالبات جن میں دیگر صوبوںسے تنخواہ کی7.5% فرق کا خاتمہ، اپ گریڈیشن سے محروم ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کی اپ گریڈیشن، گریڈ 1 تا 22 تک کے ملازمین کو یٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی و دیگر کی سمری وزیر اعلیٰ سے منظور کروا کر 31 مارچ تک نوٹیفکیشن جاری کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صدر ایپکا پنجاب نے مطالبات کی منظوری کی یقین دھانی پر وزیر اعلیٰ پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مورخہ20 مارچ 7 کلب روڈ وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔