2017 کے اختتام تک موبائل فون کے صارفین میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 16:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مکہ اخبار کا کہنا تھا کہ 2017 کےآخری چوتھائی میں 2016 کی نسبت موبائل صارفین کی تعداد شمارنمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا لیکن 2017 کے اختتام ہر اچانک سےموبائل صارفین کی تعداد میں بے حد کمی دیکھنے کو ملی ۔ کے حوالے سے بتایا کہ 2017 کے آخری سہ ماہی میں موبائل براڈبینڈ کی سبسکرائب کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے.مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے سابقہ چئیرمین ہائتھم ابو عائشہ نے شرقیہ چیمبر میں کہا کہ موبائل صارفین میں اس قدر نمایاں کمی اس وجہ سے دیکھنے کو ملی ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ریاست چھوڑ کر جا رہی ہے۔

انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس کمی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ریاست میں موبائل فون کے استعمال کو ترجیح دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

جسکی ایک وجہ یاتو یہ ہو سکتی ہے کہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے وٹس ایپ کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کالز کرتی ہے یا پھر یہ بھی سکتا ہے کہ 2017 میں کافی نئے موبائل پیکجز متعارف کرائے گئے تھے۔

رپورٹ کے آخری چوتھائی میں کہا گیا تھا کہ موبائل صارفین کی تعداد میں 40 ملین تک کمی واقع ہوئی ہے جس میں سے 75 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔ گزشتہ سال برانڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 30 ملین تک کا اضافہ ہوا تھا جو کہ کل اضافے کو 25 فیصد تھا۔ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سروسز پر2017 کے اختتام تک کل اخراجات SR136 بلین تک آئے جبکہ اسی مدت کے دوران آمدنیSR70 ارب تک پہنچ گئی تھی۔ نجی اور سرکاری شعبوں سے آنے والی بہت بڑی سرمایہ کاری کے باعث جی ڈی پی میں ٹیلی کام کے شعبے کا حصے میں6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ 2017 کے اختتام تک فکسڈ لائن کی خدمات کے صارفین کی تعداد 3.64 ملین تھی، جن میں سے 1.9 ملین رہائشی اور 1.74 ملین کمرشل تھے. جبکہ گھروں میں فکسڈ فون سروسز کی رسائی 31.6 فیصد تھی.

متعلقہ عنوان :