پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی وزیر دفا ع انجینئر خرم د ستگیر سے الو داعی ملا قات

بدھ 14 مارچ 2018 16:13

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی وزیر دفا ع انجینئر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر دفا ع انجینئر خرم د ستگیر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزارت دفا ع میں الوداعی ملا قات کی۔ وزیر دفاع نے سبکدوش ہونے والے چیف آف ایئر سٹاف کی خدمات کو سراہا جو انہوں نے اپنی طو یل اور شاندار کیئر یر کے دوران مادر وطن کے لیے سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

وفا قی وزیر نے ایئرچیف مارشل سہیل امان کو دفاع کو مضبو ط اور جدید بنانے پرانکو سراہا اور پاک فضائیہ کی صلا حیتوں کو بڑھانے میں انکے کر دار کی تعریف کی چیف آف ایئرسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی صلا حیتوں میں اضافہ اور ان کو مضبو ط بنانے کیلئے تما م ضرور ی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ درپیش چیلجز سے نبر دآزما ہوسکیں اور ملکی سر حدو ں پر فول پروف دفاع کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :