قائمقام وائس چانسلر کو اختیارات منتقل نہ کئے جانے سے تعلیمی، تدریسی،تحقیقی ،انتظامی، مالی امور بری طرح متاثر ہونے لگے

طلباو طالبات، اساتذہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کی خالی ۱ٓسامی پر مستقل تقرری نہ ہونے اور سابق وائس چانسلر کی جانب سے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودقائمقام وائس چانسلر کو اختیارات کی عدم فراہمی کے باعث یونیورسٹی کے تعلیمی، تدریسی،تحقیقی، انتظامی، مالی امور بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں جس پر یونیورسٹی کے ہزاروںطلباو طالبات، اساتذہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کا عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر انکی توسیع کے احکامات کی منسوخی اور انہیں دوبارہ اپنی اوریجنل پلیس ۱ٓف پوسٹنگ (اصل جائے تعیناتی ) زرعی یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد جاکر رپورٹ کرنے کے احکامات کے بعد یونیورسٹی رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت مجاز اتھارٹی کی جانب سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت ناز مرزا کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے تقریباً 2 ماہ قبل بظاہر اپنے نئے عہدہ قائمقام وائس چانسلرپیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کا چارج تو سنبھال لیا مگر سابق وی سی پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کی جانب سے انہیں کسی قسم کے کوئی اختیارات نہ دیئے گئے بلکہ وہ تاحال پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی میں ہی موجود اور وی سی کی رہائشگاہ ،گاڑیاں، ڈرائیورز اور دیگر مراعات استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ان کی جانب سے بعض انتظامی معاملات بھی تاحال پرووائس چانسلر و قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت ناز مرزا کے حوالے نہیں کیے گئے۔دریں اثناء پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کے ہزاروں طلباء و طالبات، اساتذہ، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور فیڈریشن ۱ٓف ۱ٓل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر پنجاب و چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی ملک محمد رفیق خان رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ،سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر فارغ کئے جانیوالے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کو فوری پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی چھوڑ کر اپنے اصل ادارے زرعی یونیورسٹی فیصل ۱ٓبادمیںرپورٹ کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بارانی یونیورسٹی کی تعلیمی، تدریسی، تحقیقی سرگرمیوں اور مالی و انتظامی معاملات کو تباہ و برباد اور متاثر ہونے سے بچانے سمیت یونیورسٹی کے امور قواعد و ضوابط کے مطابق احسن انداز میں چلائے جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔