میاں شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو استحکام حاصل ہوگا ،ْ بیگم شاہدہ قدیر

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے سینیٹ انتخاب میںزرداری کے امیدوارکو ووٹ دیگر اصلی چہرہ قوم کو دکھادیا،مسلم لیگی رہنما

بدھ 14 مارچ 2018 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی مدبرانہ قیادت میں میاں شہبازشریف کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مستقل صدر منتخب ہونا خوشی کا باعث ہے،میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف پاکستان کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے اور جمہوریت مخالف قوتوں کے ارادے ناکام بنائیں گے جو عرصہ دراز سے ملک میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے درپے ہیں،میاں شہبازشریف کارکنوں کی جان ہیں اور ان کی قیادت میںپاکستان مسلم لیگ(ن) کو استحکام حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں عمران زراری بھائی بھائی بن گئے،تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے زرداری کے امیدوارکو ووٹ دے کر اپنا اصلی چہرہ قوم کو دکھادیا، الیکشن سے پہلے سینٹ انتخابات کو رکوانے کے تمام تر کوششیں کی گئی اورجب ان میں ناکامی ہوئی تو ایک دوسرے کو گالی دینے والوں کو جمع کرکے غیر جمہوری کھیل کھیلا گیا ،تحریک انصاف کی تبدیلی کا جنازہ پڑھاجاچکا ہے اور پوری قوم ان کی جعلی تبدیلی سے باخبر ہے اب 2018ء کے انتخابات میں ان کی تدفین خود عوام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :