ارسا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ارسا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 15900 کیوسک اور اخراج 15200 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 8200 کیوسک اور اخراج 9400 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5900 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد 27800 کیوسک اور اخراج 25800 کیوسک، چشمہ بیراج میں آمد 21200 کیوسک اور اخراج 16400 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد 21100 کیوسک اور اخراج 20900 کیوسک، پنجند گدو بیراج میں 23100 کیوسک اور اخراج 19900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 18100 کیوسک اور اخراج 4500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1386 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح منگلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040، پانی کی موجودہ سطح 1050 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ، چشمہ ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 637 فٹ، ریزر وائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، ریزر وائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کو صبح چھ بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :