رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی،

آئندہ ماہ نیشنل الیکٹرک پالیسی مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کر دی جائے گی،جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں گے وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،وفاقی وزیر اویس لغاری

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی۔ جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں گے وہاں کوشش ہوگی کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ آئندہ ماہ نیشنل الیکٹرک پالیسی منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔

بدھ کو یہاں سولر انرجی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری آئی ہے لیکن ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ چار ماہ سے تمام توجہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں نیشنل الیکٹرک پالیسی منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سولر انرجی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی آئی بی اور اے ای ڈی پی کو متبادل توانائی کے استعمال کو بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان میں اگر ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کر دئیے جائیں تو سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی سولر ٹیوب متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :