سابق ایرانی صدر کے نائب کو 15سال جیل اور کوڑوں کی سزا

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے نائب حامد بقائی کو بد عنوانی پر 15 سال جیل اور کوڑوں کی سزا کی منظوری دے دی گئی۔جس کے بعد بقائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے نے ایرانی ایجنسی میزان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ تہران عدلیہ کے صدر غلام حسین اسماعیلی نے اعلان کیا ہے کہ بد عنوانی سے متعلق عدالتی کارروائی میں اپیل کورٹ نے بقائی کی نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فوجداری عدالت کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سابق نائب ِ صدر بقائی کو 15 سال جیل اور کوڑوں کی سزا کے علاوہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :