لیبیا ، 119 غیر قانونی تارکین ِ وطن کوسمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لیبیا کے مغربی ساحلوں کے کھلے سمندر سے 119 غیر قانونی تارکین ِ وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحلی محافظوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک کارروائی کے 119 افراد کوسمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا ہے ان کا تعلق مصر، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک سے ہے، جن میں 11 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی و بین الاقوامی سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں 24 ملکوں سے مہاجرین موجود ہیں، جن کا 95 فیصد بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے افریقی باشندوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :