عراقی وزیراعظم کا محافظ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) عراق کے خصوصی دستے کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کی حفاظت پر ماموراہلکار شریف اسماعیل عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لئے صوبے نینوا گیا ہواتھاکہ واپسی کے دوران عسکریت پسندوں نے انہیں قتل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوا کے علیحدگی پسند جنگجوئوں کے گروپ نے ایک چیک پوسٹ پر اٴْس وقت حملہ کردیا جب جنرل شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے دوران حفاظتی انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے وہاںمقیم تھے۔عسکریت پسندوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین محافظ زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :