امریکا ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا،ہیلری کلنٹن

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے کہ ان کا رویہ آمرانہ ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ آمروں سے قریب ہیں اور انہیں آمرانہ رویہ بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا اور امریکہ کے لیے یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔ واضح رہے کہ ہیلیری کلنٹن کے بیان پر وائٹ ہائوس نے کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :