رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کوگزشتہ سال کے مقابلے میںبعدازٹیکس 47.8 فیصد زیادہ مناٖفع حاصل ہوا

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کوگزشتہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ماڑی پیٹرولئیم کمپنی کوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ بعدازٹیکس مناٖفع حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبرکے اختتام تک کمپنی کو 6815ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 4612ملین روپے کابعدازٹیکس منافع ملا تھا۔

اس عرصہ میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں 4.5فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ جنرل سیلزٹیکس کی شرح میں 20.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کے چھ مہینوں میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 61.82روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 47.8فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :