پانچ سال میں آئی ٹی کی برآمدات 200 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3.3 ارب ڈالر ہوگئیں، 2020ء تک 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان کا وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، مارٹن ڈو اور نیٹ شیل کے زیر اہتمام بزنس سمٹ سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

پانچ سال میں آئی ٹی کی برآمدات 200 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3.3 ارب ڈالر ہوگئیں، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ 2013ء میں آئی ٹی کی برآمدات 200 ملین ڈالر سے کم تھیں اور اب 3.3 ارب ڈالر سے اوپر پہنچ گئی ہیں۔ 2020ء تک آئی ٹی کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، مارٹن ڈو اور نیٹ شیل کے زیر اہتمام ’’لیڈرز ان اسلام آباد‘‘ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انوشہ رحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کی بدولت تھری جی، فور جی سروسز سے لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی سروسز بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں اور قبائلی علاقوں میں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں آئی ٹی کی برآمدات بہت کم تھیں لیکن جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ایک بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے آج آئی ٹی کی برآمدات 3.3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اصل اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ ہیں کیونکہ کئی کمپنیاں اپنے صحیح اعداد و شمار ظاہر نہیں کر رہیں۔

متعلقہ عنوان :