لاہور چڑیا گھر سے شیراورشیرنی ڈی جی خان اور وہاڑی منتقل

بدھ 14 مارچ 2018 15:39

لاہور چڑیا گھر سے شیراورشیرنی ڈی جی خان اور وہاڑی منتقل
ملتان۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لاہورسفاری پارک سے ایک شیر اور چڑیا گھر لاہور سے ایک شیرنی ڈی جی خان اور وہاڑی کے چڑیاگھروں میں جوڑے مکمل کرنے اوران کی نسل بڑھانے کی غرض سے بھیج دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر لاہورسے بھیجی جانے والی شیرنی کوگزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں پہنچا کر گزشتہ کئی سالوں سے وہاں پنجرے میں موجود اکیلے شیر کا جوڑا مکمل کردیا گیا، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر ملتان سجاد حسین نے بتایا کہ اسی طرح لاہور سفاری پارک(چڑیا گھر) سے ایک شیر کو وہاڑی کے چڑیا گھر میں پہنچادیا گیا ہے تاکہ وہاں ستمبر2017ء میں مرنے والے شیر کے بعد موجود اکیلی شیرنی کا جوڑا مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :