سماجی و معاشرتی زندگی میں خواتین کی شمولیت ہی ترقی کا زینہ ہے، ڈاکٹر حمیدہ خانم

بدھ 14 مارچ 2018 15:39

ملتان۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم اور ڈویژنل چیف آرگنائزر آپا نسرین نے کہاہے کہ سماجی ،معاشی اور معاشرتی زندگی میں خواتین کی شمولیت ہی ترقی کا زینہ ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے خواتین کا کردار بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے، رکنیت سازی کے فارم گھرگھر پہنچائیں گے اورعام انتخابات میں (ن)لیگ ہی کامیاب ہوگی، خواتین سیاست میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، اس موقع پر عذرا واجد ، تمکین زاہد ، سعدیہ ربانی، حناصدیق، ثروت عتیق اورروبینہ طلعت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :