علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںصحت اور ماحول سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 مارچ کو شروع ہوگی، پالیسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی

بدھ 14 مارچ 2018 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںصحت اور ماحول سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 مارچ کوشروع ہوگی۔ کانفرنس میں صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے ہوں گے، صحتمند ماحول کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور پالیسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا اہتمام شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں ملکی و غیرملکی ممتاز سکالرز اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز کے مطابق یہ ایونٹ شرکاء کو انوائرمنٹ، نیوٹریشن اور ہیلتھ سے متعلق کثیر شعبہ جاتی تعلیمی مسائل پر باہمی گفت و شنید اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ مقررین صحت اور ماحول پر مقالے پیش کریں گے۔ یہ ایونٹ یونیورسٹی میں کانفرنسسز کے انعقاد کی گذشتہ سوا تین سال سے جاری سیریز کا حصہ ہے اور اس سلسلے کی یہ 29 ویں کانفرنس ہوگی۔

متعلقہ عنوان :