محکمہ زراعت مانسہرہ کی طرف سے فیلڈ ڈے کے موقع پر دیولی بٹل کے مقام پر آگاہی ورکشاپ

بدھ 14 مارچ 2018 15:39

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) محکمہ زراعت (توسیع) مانسہرہ کی طرف سے فیلڈ ڈے کے موقع پر کونش ویلی میں دیولی بٹل کے مقام پر ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی محکمہ زراعت مانسہرہ کے ضلعی ڈائریکٹر اورنگزیب تنولی، ہزارہ ایگری کلچر ریسرچ اسٹیشن ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر اختر نواز اور سید صادق حسین شاہ تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام محکمہ زراعت بٹل سرکل کے ایگری کلچر آفیسر امجد خان، اسسٹنٹ فیلڈ آفیسرز محمد اشتیاق، اختر زیب خان نے ماڈل فارم سروسز سنٹر بٹل سرکل کے صدر سید ابرار حسین شاہ کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب میں ممبر ضلع کونسل سید شریف حسین شاہ، ممبر تحصیل کونسل احمد یار خان، ممبر تحصیل کونسل نور خان چوہان، سابق ناظم بٹل ، مولانا صادق رشید، زرعی ڈیلر نوشاد خان سمیت کونش ویلی کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر کسانوں کو ان کی قیمتی فصلوں کی حفاظت اور ان کی بڑھوتری کیلئے محکمہ زراعت کے جملہ افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔