تحصیل کونسل بالاکوٹ کا ہنگامی اجلاس پرسوں ہو گا، سکی کناری ڈیم منصوبہ پر تحفظات اٹھائے جائیں گے

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تحصیل کونسل بالاکوٹ کا ہنگامی اجلاس پرسوں جمعہ کو ہو گا۔ اجلاس میں سکی کناری ڈیم منصوبہ میں درپیش تحفظات اور خدشات پر اہم نکات کونسل کے اجلاس میں اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل بالاکوٹ میں کنوینر سردار لیاقت کسانہ نے ہنگامی اجلاس پرسوں جمعہ کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی بحث کی جائے گی جبکہ اجلاس کا انعقاد صبح 10 بجے ہو گا۔ تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :