ایبٹ آباد میں مسلسل ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ایبٹ آباد میں گذشتہ رات سے جاری بارش کے بعد بدھ کو شہر میں مسلسل ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش اور بادلوں کے باعث ایبٹ آباد شہر میں پورا دن مطلع ابر آلود رہا، موسم نے پھر کروٹ بدل لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شروع ہو نے والی ہلکی بارشوں کے بعد شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، موسم تبدیلی کے باعث چند روز سے شہر میں گرمی محسوس ہونے لگی تھی تاہم سوموار کی رات شروع ہونے والی بارش بدھ کے روز پورا دن جاری رہی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، موجودہ بارش سے کسانوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ زیر زمین پانی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :