تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد نے سکی کناری ڈیم کی انتظامیہ سے رائلٹی کا حصہ مانگ لیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد نے سکی کناری ڈیم کی انتظامیہ سے رائلٹی کا حصہ مانگ لیا۔ تحصیل حکومت کے سکی کناری ڈیم منصوبہ میں تحفظات برقرار ہیں جبکہ تحصیل ناظم بالاکوٹ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ 20 مارچ کو ہونے والے دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سکی کناری ڈیم منصوبہ تحصیل بالاکوٹ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مذکورہ منصوبہ میں مقامی افراد کو نظر انداز کر کے افرادی قوت باہر سے لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹھیکوں، تعمیراتی کاموں اور ملازمتوں میں تحصیل بالاکوٹ کے افراد کو نظر انداز کرنے پر متاثرین سکی کناری ڈیم کے ایک وفد نے سید عمیر شاہ، میاں محمد اشرف، محمد اشفاق، ناظم پارس تنویر اعوان، میر افضل شاہ، سید حسن شاہ، سید قمر علی شاہ اور دیگر افراد نے تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحصیل ناظم بالاکوٹ کے ہمراہ تحصیل کونسلر محمد اشفاق خان، میاں صلاح الدین، جمیل اسلم خان، حاجی غلام ربانی اور تحصیل بالاکوٹ کے نائب ناظم سردار لیاقت کسانہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :