دربند کے گائوں ریاڑ پائیں میں دو بچوں کی ماں کو سفاک درندوں نے تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) دربند کے گائوں ریاڑ پائیں میں دو بچوں کی ماں کو سفاک درندوں نے تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا، مقتول کی نعش کھیتوں میں ملی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ دربند کے مطابق یو سی نکہ پانی کے گائوں ریاڑ پائیں میں گذشتہ رات مسماة ماہ رخ جان زوجہ محمد بشیر گھر سے رفع حاجت کیلئے نکلیں لیکن پھر واپس گھر نہیں آئیں، اگلے روز دوپہر کے وقت گھر کے قریب کھیتوں سے اس کی نعش ملی جسے تیز دھار چھری سے ذبح کیا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر دربند پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کر دی۔ پولیس نے مقتولہ کے لواحقین کی دعویداری پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔