اے این پی نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) اے این پی نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پی کی34- لالہ اورنگزیب اور پی کی35- سے لائق محمد خان امیدوار ہوں گے، این اے 13 کیلئے امیدواروں سے دوبارہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہزارہ ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی کے 28 بٹگرام سے محمد ریاض، پی کے 29 بٹگرام II سے ارشد خان، پی کے 32 مانسہرہ سے فیاض ظفر، پی کے 34 مانسہرہ سے لالہ اورنگزیب، پی کے 35 تورغر سے لائق محمد خان، پی کے 39 ایبٹ آباد سے سید شاہد رضا، پی کے 41 ہری پور سے افتخار عباسی، پی کے 42 ہری پور سے شوکت مشوانی امیدوار نامزد کر دیئے گئے ہیں جبکہ پی کے 26، پی کے 27، پی کے 33، 31 اور 30 اور این اے 11 کوہستان، این اے 12 بٹگرام، این اے 13 اور 14، 15 اور 16 اور این اے 17 ہری پور سے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان حلقوں کیلئے امیدواروں سے 13 سے 31 مارچ تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :